گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے ضلع خضدار میں پاکستان آرمی کا ایوی ایشن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت تمام 6 افراد شہید ہوگئے
لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی پاکستان آرمی کے قابل اور ذہین افسر تھے۔
انہوں نے پاکستان آرمی کے کلیدی عہدوں پر کام کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انہیں بہترین کارکردگی پر دو مرتبہ تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے ٹرپل ون بریگیڈ کے کمانڈر کے طور پر بھی فرائض سرانجام دیے۔
لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی ایک اہم ترین تعیناتی خفیہ ایجنسی ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے طور پر تھی۔
لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی مشکل وقت میں آئی جی ایف سی بلوچستان بھی رہے۔
ان کا تعلق لاہور سے تھا، انہوں نے 1989 میں آزاد کشمیر رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا تھا۔
لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے سوگواران میں بیوہ، ایک بیٹی اور دو بیٹے چھوڑے ہیں۔