• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور مرکزی رہنما اسد عمر نے الگ الگ بیانات میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عدالت جانے کا اعلان کیا۔

اسد عمر نے فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ توہین عدالت کی درخواست 2 سے 3 دن میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کریں گے، اس حوالے سے 2 پٹیشنز دائر کی جائیں گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک درخواست توہین عدالت کی ہوگی، جس میں الیکشن کمیشن کی سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کا ذکر ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دوسری درخواست ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے میں قانونی غلطیوں کے خلاف ہوگی۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن نے 2 ماہ میں پی ٹی آئی کے خلاف 8 فیصلے دیے، جنہیں عدالتوں نے مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کھودا پہاڑا نکلا چوہا وہ بھی مصنوعی۔

قومی خبریں سے مزید