تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کے ساتھ رعایت کی گئی ہے۔
لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سعد رضوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں عمران خان کو سزا کی بجائے تنبیہ کی گئی، مجرم کو سزا دی جاتی ہے، شوکاز نوٹس نہیں جاری کیا جاتا۔
ٹی ایل پی سربراہ نے مزید کہا کہ ہم کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، میثاق معیشت کی ابتدا حکومت اور متعلقہ اداروں سے ہونی چاہیے۔