• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئیں

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی تائیوان پہنچ گئی ہیں۔ امریکی اسپیکر ملائیشیا میں مختصر قیام کے بعد  تائیوان پہنچی ہیں۔

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں۔ وہ جنوبی کوریا اور جاپان بھی جائیں گی۔

چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین کے فائٹر طیاروں نے آبنائے تائیوان کو پار کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی اسپیکر کے دورہ تائیوان پر چین نے امریکا کو سنگین نتائج سےخبردار کیا ہوا ہے۔

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ تائیوان پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کو اس کی قیمت چکانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تائیوان کے معاملے پر آگ سے کھیلنے والے امریکی سیاستدانوں کا انجام اچھا نہیں ہوگا۔

تائیوانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی منگل کی شب تائیوان میں گزاریں گی جبکہ بدھ کی صبح تائیوانی پارلیمنٹ کا دورہ کریں گی۔

واضح رہے کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان کسی امریکی ہاؤس اسپیکر کا 1997 کے بعد پہلا دورہ ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید