پشاور میں ریسکیو 1122 ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ریسکیو 1122 کے مطابق زچہ و بچہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ورسک روڈ کوچیان کی رہائشی خاتون کو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ خاتون کی حالت کے پیش نظر اہل خانہ کی اجازت سے لیڈی ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن نے خاتون کی ڈیلیوری کروادی۔
ریسکیو ایمبولینس میں ڈیلیوری کٹ اور دیگر موجود سامان استعمال میں لایا گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق زچہ و بچہ بالکل ٹھیک اور صحت مند ہیں۔