وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 نئے تھانے بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں 3 نئے پولیس اسٹیشن سنگجانی، کرپا اور پھلگراں میں بنیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تھانہ رمنا کے علاقے میرا آبادی جی 12 کو تھانہ گولڑہ کی حدود بنا دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تھانہ گولڑہ کے علاقے سیکٹر ای 11 کو تھانہ شالیمار کا علاقہ بنادیا گیا ہے۔