کراچی( اسٹاف رپورٹر) 75ویں جشن آزادی کو شایان شان انداز میں منانے کے لیے حکومت نے قو می ترانے کو دوبارہ خصوصی انداز میں ریکارد ڈکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں موسیقی کے تمام اہم فنکاروں اور گلو کاروں کو مدعو کیا جارہا ہے ، تاکہ تمام فنکاروں کی مشترکہ پرفارمنس سے ملک میں یکجہتی اور قومی شناخت کا تاثر نمایاں ہوسکے ، جس کے لیے فنکاروں کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے ، ان میں بلوچی گلو کار عابد بروہی، پنجابی لوک گلو کار عارف لوہار سندہی گلو کارہ تاج ملتانی ، کے پی سے گلوکارہ سحر گل گلگت بلتستان سے سدرہ کنول ، کراچی سے فخر مسعود اور سینئر گلو کارہ فریحہ پرویز اور دیگر شامل ہیں۔