• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: مزید 789 کورونا کیسز رپورٹ، 4 مریض جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء نے مزید 2 مریضوں کی جان لے لی۔

ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 789 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، زیرِ علاج 160 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 63 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔


پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 503 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 57 ہزار 134 ہو چکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 21 ہزار 741 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 96 لاکھ 51 ہزار 477 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا شرح 5 فیصد ہو گئی

ادھر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبۂ پنجاب میں کورونا وائرس کے 8 ہزار 626 ٹیسٹ کیے گئے، جن کے نتیجے میں 440 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مثبت کورونا کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 1 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ صحت کے مطابق ان 440 کورونا کیسز میں سے لاہور میں 318، ملتان میں 38، فیصل آباد میں 37، راولپنڈی میں 15، بہاولپور میں 9، سیالکوٹ میں 4، پاکپتن میں 3، بھکر، گجرات، جھنگ، قصور اور رحیم یار خان میں 2، 2، جہلم، خانیوال، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، نارووال، شیخوپورہ میں 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

لاہور میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 12 اعشاریہ 3 فیصد، ملتان میں 8 اعشاریہ 4 فیصد، فیصل آباد میں 8 اعشاریہ 1 فیصد اور بہاولپور میں 4 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید