چین نے پاکستان کے دو ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی میعاد ایک سال کے لیے بڑھا دی۔
چین کے دو ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی پہلی قسط 50 کروڑ ڈالر 27 جون 2022 کو واجب الادا تھی۔
چین کی اسٹیٹ ایڈمنسٹریشن فارن ایکسچینج نے قرض کی واپسی ایک سال کے لیے مؤخر کر دی ہے۔
دوسری جانب امریکی ڈالر نے ایک لمبی اڑان بھرنے کے بعد بالآخر پسپائی اختیار کر لی ہے اور مسلسل گراوٹ کی جانب گامزن ہے۔
آج انٹر بینک میں 1 امریکی ڈالر 5 روپے 79 پیسے سستا ہو کر 223 روپے کا ہو گیا ہے۔
ڈالر کی گراوٹ کے ساتھ ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 523 پوائنٹس اضافے کے بعد 41592 ہو گیا ہے۔