• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی ایکٹ کے کالے قانون کے خلاف عوامی ریفرنڈم کی تیاریاں مکمل کرلیں، جماعت اسلامی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی پنجاب جاوید قصوری کا کہنا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ کے کالے قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے عوامی ریفرنڈم کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید قصوری نے کہا کہ جماعت اسلامی کا عوامی ریفرنڈم آج سے 18 جنوری تک لاہور سمیت پنجاب بھر کے شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ریفرنڈم میں سیاسی کارکنان، وکلا، طلبہ، تاجر برادری اور عام شہری بلا تفریق بھرپور شرکت کریں گے۔ 

امیر جماعت اسلامی پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایکٹ کا موجودہ قانون عوام کے حقِ نمائندگی پر کھلا ڈاکہ ہے، جماعت اسلامی اس عوام دشمن قانون کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی۔ 

قومی خبریں سے مزید