• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت میں علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

مقدمے میں نامزد ملزم عاطف ریاض کے وکیل جرح کے لیے عدالت پیش نہیں ہوئے جس کے باعث عدالت نے ان پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

عدالت نے مقدمے کی مزید سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی اور مزید گواہ بھی طلب کرلیے۔

قومی خبریں سے مزید