جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف ڈی آئی خان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمٰن نے سیلاب متاثرین سے گفتگو کے دوران یہ بات کہی۔
انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ہمراہ خیبر پختون خوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ڈیرہ اسماعیل خان آمد پر ان کا شکر گزار ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف دکھی بے سہارا لوگوں کی مدد کے لیے خیبر پختون خوا آئے ہیں، جس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ 4 سال میں خیبر پختون خوا میں ترقیاتی کام نہیں ہوئے، صوبے میں مل کر دوبارہ سے ترقیاتی سفر کو شروع کریں گے۔