• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہوش حیات کی ہم شکل کہلائےجانے پر بھارتی اداکارہ کا ردِ عمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

معروف بالی ووڈ اداکارہ چترانگدا سنگھ نے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل کہلائے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

چترانگدا سنگھ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل قرار دیے جانے کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے کہا کہ ’مجھے انسٹاگرام پر بہت سے لوگ ٹیگ کرکے کہتے ہیں کہ میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی ہمشکل ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگ تو یہ سوال بھی کرتے ہیں کہ ہم جڑواں بہنیں تو نہیں ہیں۔

چترانگدا سنگھ نےکہا کہ میں نے ابھی تک سیریز مس مارول میں مہوش حیات کا کام نہیں دیکھا لیکن وہ بہت خوبصورت اور پیاری ہیں۔

اُنہوں نے اس بات سے اتفاق کیا کہ میں مہوش حیات سے کافی زیادہ مماثلت رکھتی ہوں اور یہ اس حوالے سے میں صرف یہ کہنا چاہوں گی کہ ہم دونوں بہت دلکش خواتین ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید