کمبوڈیا میں علاقائی تنظیم آسیان کے وزرائے خارجہ کی کانفرنس جاری ہے، چین کے وزیر خارجہ وینگ ای عشائیہ میں شرکت کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی وزیر خارجہ بغیر کوئی وجہ بتائے کھانا کھائے بغیر چلے گئے۔
چینی وزیرخارجہ نے گالا ڈنر چھوڑ کر جانے کی وجہ نہیں بتائی۔
عشائیے میں امریکی سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن سمیت ایک درجن سے زائد ممالک کے وزرائے خارجہ موجود تھے۔