• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام سلامتی کونسل کی منظور شدہ قرارداد کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 سے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کیے جا رہے ہیں، جعلی مقدمات اور ٹرائل کے لیے کالے قوانین استعمال کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے نام نہاد حد بندی کمیشن کی رپورٹ کو بھی مسترد کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جعلی انتخابی اصلاحات کے نام پر یکطرفہ تقسیم نہیں کرسکتا۔

قومی خبریں سے مزید