• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے ایران سے پاکستانیوں کی وطن واپسی میں ہر ممکن مدد کی: پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے کہا ہے کہ ہم نے ایران سے پاکستانیوں کی وطن واپسی میں ہر ممکن مدد کی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران سے بذریعہ سڑک پاکستان سفر کرنے والے طلبا و شہری ایرانی بارڈر اوقات کی پابندی کریں۔ ایران کے بارڈر اوقات صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ہیں۔

 مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ آج 4 پاکستانی طالبات گبد ریمدان بارڈر پر پھنس گئیں، پاکستانی سفارتخانے کی درخواست پر ایران نے طویل ویک اینڈ کے باوجود فوری سہولت فراہم کی۔

پاکستان کے سفیر نے کہا کہ ایرانی حکام کے تعاون پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں، بلوچستان حکومت کی بروقت مداخلت پر بھی مشکور ہیں، خواتین اور بچے تافتان زاہدان بارڈر کے ذریعے سفر کو ترجیح دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سفارتی ذرائع کے مطابق ایران سے گزشتہ 5روز میں 300 سے زائد پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید