کرکٹ میچوں میں ہاتھ نہ ملانے کا مسئلہ سنگین ہوگیا۔ بلاوایو میں آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ سے پہلے بنگلادیش اور بھارت کی ٹیموں کے کپتانوں نے ٹاس کے وقت ہاتھ نہیں ملایا۔
مستفیض الرحمٰن کو آئی پی ایل سے نکالنے پر بھارت اور بنگلادیش کرکٹ میں کشیدگی برقرار ہے۔
بنگلادیش کی ٹیم بھارت میں کھیلنے سے انکار کر چکی ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں ہونا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان بھی میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملائے گئے تھے۔
دوسری جانب ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے بنگلادیش اور بھارت کے درمیان تنازعہ میں نیا موڑ آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلادیش نے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا۔ آئی سی سی کےدو رکنی وفد کو ورلڈ کپ کے وینیوز کے معاملے پر بنگلادیش کا دورہ کرنا تھا۔
آئی سی سی وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سینیئر ایگزیکٹو شامل تھے۔
بنگلادیش نے صرف ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی کو ویزہ جاری کیا۔
آئی سی سی وفد کے دورے کا مقصد ورلڈکپ کے وینیوز کی تبدیلی پر بات چیت کرنا تھی۔