یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل اور پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان آسیان ریجنل فورم کی سائیڈ لائنز پر ملاقات ہوئی ہے۔
کمبوڈیا کے دارالحکومت نوم پنہ میں ہونے والی اس ملاقات کا احوال مسٹر جوزپ بوریل نے اپنے مائیکرو بلاگنگ اکاؤنٹ ٹوئٹر پر بتایا۔ انہوں نے تحریر کیا کہ میں نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے دنیا کی معاشی صورتحال اور افغانستان اور یوکرین کے خلاف روسی جارحیت سمیت علاقائی اور عالمی سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا'
ان کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین موسمیاتی تبدیلی اور نقل مکانی جیسے اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قریبی شراکت دار ہیں۔
یاد رہے کہ آسیان ریجنل فورم کا 29 واں اجلاس آج کمبوڈیا میں منعقد ہوا ہے۔