برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے ایک اور میڈل اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی ریسلر انعام بٹ فائنل میں بھارتی پہلوان سے شکست کے بعد سلور میڈل کے حقدار قرار پائے ہیں۔
86 کلو گرام کی کیٹگری میں انعام بٹ کا مقابلہ بھارتی پہلوان دیپک پونیا سے ہوا۔
انعام بٹ اور دیپک پونیا کے مقابلےمیں شروع سے ہی بھارتی پہلوان کا پلڑا بھاری رہا، وہ مقابلہ 0-3 سے جیتنے میں کامیاب رہے۔
کامن ویلتھ گیمز میں اب تک پاکستان کے میڈلز کی تعداد 4 ہوگئی، جن میں ایک گولڈ، ایک سلور اور دو برانز شامل ہیں۔