• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر کو حق دو تحریک کا عظیم الشان جرگہ، 7 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز پیش

گوادر (اکبر جندانی،نامہ نگار)گوادر میں حق دو تحریک کے زیر اہتمام ماہی گیروں کا عظیم الشان جرگہ، ماہی گیروں کی جانب سے مرتب کردہ 7نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈز عملدرآمد کے لئے ضلعی انتظامیہ کو پیش،تفصیلات کے مطابق حق دو تحریک بلوچستان کے قائد مولانا ہدایت الرحمان بلوچ، بزرگ سیاسی رہنما واجہ حسین واڈیلہ کی سربراہی میں گوادر کے ماہی گیروں کا ایک بڑا جرگہ پدی زر چاپڑہ میں منعقد ہوا جس میں ماہی گیروں کے جائز مطالبات کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مشاورت کی گئی، ماہی گیروں کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے واضح طور پر کہا کہ ہم لسانی و قومی تعصب کے ہرگز حامی نہیں بلکہ گوادر میں سب کے کاروبار کرنے کے حق کو تسلیم کرتے ہیں مگر حاکمیت کی شرط پر بالکل نہیں ،ان کا کہنا تھا کہ گوادر کے مالک یہاں کے لوگ ہیں اور ان کو محکوم و مظلوم اور اقلیت میں تبدیل ہونے نہیں دیں گے۔قائد حق دو تحریک نے مزید کہا کہ ماہی گیروں کے جو بھی جائز مطالبات ہیں حق دو تحریک ان کے حصول کے لئے جدوجہد کرے گی۔

ملک بھر سے سے مزید