• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی فضل اور ریچاچڈھا رواں سال شادی کرنے والے ہیں؟

بھارتی اداکار علی فضل اور اداکارہ ریچا چڈھا رواں سال کے آخر میں شادی کا ارادہ رکھتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی فضل اور ریچا چڈھا نے 7 سال  ڈیٹنگ کرنے کے بعد رواں سال ستمبر کے مہینے میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق علی فضل نے سال 2019ء میں ریچا چڈھا کو پرپوز کیا تھا اور اس جوڑے کی شادی 2020ء میں طے پائی تھی جو کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب منسوخ کر دی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے اب دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اب یہ جوڑی رواں سال ستمبر کے آخر میں شادی کرنے جا رہی ہے۔

ریچا اور علی کی شادی کی دو تقریبات ہوں گی جن میں سے ایک ممبئی اور دوسری دہلی میں ہوگی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید