• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمعون عباسی نے خلیل الرحمٰن قمر کو انکار کیوں کیا؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری میں ولن کا کردار نبھانے والے اداکار شمعون عباسی نے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کا پراجیکٹ کرنے سے انکار کردیا۔

جیو ٹی وی کے پروگرام ہسنا منع ہے میں اداکار شمعون عباسی اور اداکارہ نوشین شاہ نے بطور مہمان شرکت کی، پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی نے مہمانوں سے چٹ پٹے سوالات پوچھے۔

ایسا ہی ایک سوال تابش ہاشمی نے اداکار سے پوچھاکہ انڈسٹری میں ایسے افراد بہت کم ہیں جو خلیل الرحمٰن کے کسی پروجیکٹ پر کام کرنے سے انکار کرتے ہیں، آپ ایسا کرچکے ہیں اس کی وجہ مصنف تھے یا اسکرپٹ ؟

جس پر شمعون عباسی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر کے بے حد اصرار کے باوجود ان کے پروجیکٹ میں ابھی نندن کا کردار ادا کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

انہوں نے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ابھی نندن کو جو جوتے پڑے ہیں وہ پارٹ مجھے نہیں پسند تھا جس پر میں نے ڈرامہ رائٹر سے گزارش کی کہ یہ فلم نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر بننے والی فلم ڈھائی چال میں شمعون عباسی نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید