• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین پر امن حل سے ہٹ کر جبر، زبردستی کی طرف بڑھ رہا ہے، انٹونی بلنکن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کا دورہ تائیوان پر امن تھا، چین پرامن حل سے ہٹ کر جبر، زبردستی کی طرف بڑھ رہا ہے۔

انٹونی بلنکن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چین نے میزائل داغنے اور مختلف قسم کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کیے، چین کا امریکا کے ساتھ تعاون کے چینلز بند کرنا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔

انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ چین کے موسمیاتی مذاکرات سے دور رہنے کے دیرپا نتائج ہو سکتے ہیں، تائیوان سے متعلق اسٹیٹس میں تبدیلی امریکا نہیں چین کی جانب سے ہو رہی ہے۔

انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ مس کمیونیکیشن سے بچنے کے لیے چین کے ساتھ مواصلاتی چینلز کھلے رکھیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید