• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کی درجہ بندی میں حیران کن بہتری کیسے آئی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

ہینلے انڈیکس نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کر دی۔

اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ 5ویں نمبر پر آگیا اور اماراتی پاسپورٹ پر 184 ممالک اور خطوں تک ویزہ کے بغیر رسائی ممکن ہے۔

متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ کی درجہ بندی میں یہ حیران کن بہتری اماراتی حکومت کی اسٹریٹجک سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے جس سے اس کے شہریوں کو سفر کرنے کے مزید مواقع ملے ہیں۔

اس فہرست میں 192 ممالک میں ویزے کے بغیر رسائی کی سہولت کے ساتھ سنگاپور کا پاسپورٹ پہلے نمبر پر، 188 ممالک میں ویزے کے بغیر رسائی کی سہولت کے ساتھ جاپان اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹ دوسرے نمبر پر، 186ممالک میں ویزے کے بغیر رسائی کی سہولت کے ساتھ ڈنمارک، لکسمبرگ، اسپین اور سوئٹزرلینڈ کے پاسپورٹ تیسرے نمبر پر، 185 ممالک میں ویزے کے بغیر رسائی کی سہولت کے ساتھ آسٹریا، بیلجیئم، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، یونان، آئرلینڈ، اٹلی، نیدرلینڈز اور ناروے کے پاسپورٹ چوتھے نمبر پر جب کہ 184 ممالک میں ویزے کے بغیر رسائی کی سہولت کے ساتھ ہنگری، سلوواکیہ، سلووینیا اور متحدہ عرب امارات پانچویں نمبر پر ہیں۔ 

واضح رہے کہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس پاسپورٹس کی درجہ بندی ان کی ویزا فری یا ویزا آن ارائیول رسائی کی بنیاد پر کرتا ہے یعنی پاسپورٹ پر جتنے زیادہ ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہوگی وہ اتنا ہی مضبوط ہوگا، اس طریقے کار کو عالمی سطح پر پاسپورٹ کی مضبوطی جاننے کے لیے سب سے قابل اعتماد پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید