• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں بمباری: اسرائیل کا مزید ایک ہفتے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ اس کا غزہ میں اسلامی جہاد تحریک کے خلاف آپریشن مزید ایک ہفتے تک جاری رہ سکتا ہے۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔

دوسری جانب ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا گیا کہ اسلامی جہاد تحریک نے بھی فوری جنگ بندی کا امکان مسترد کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 15 فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی حملے کو اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے جوابی کارروائی میں اسلامی جہاد تحریک نے اسرائیل پر 160 راکٹ فائر کیے تھے۔ 

غزہ میں کشیدگی بڑھنے پر اقوام متحدہ، مصر اور قطر نے ثالثی کی کوششیں شروع کردیں۔

ادھر روس نے بھی غزہ میں فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید