• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے اب تک ایف آئی اے کا کوئی نوٹس نہیں ملا، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے نوٹس ملنے کی تردید کی ہے۔

صوابی سے جاری بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قانونی طریقے سے فنڈنگ کی، مجھے ابھی تک ایف آئی اے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کا ایک ذیلی ادارہ بن چکا ہے، آئینی ادارے الیکشن کمیشن کی ساکھ کو موجودہ چیئرمین نے نقصان پہنچایا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اتنا کام کریں جو کل خود برداشت کرسکیں، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 40 ہزار اکاؤنٹس کا ریکارڈ جمع کیا، پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کی فنڈنگ سے چلتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید