• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی سالمیت پر سیاسی مفادات کی گفتگو گھناؤنا کام ہے، ملک احمد خان

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ قومی سالمیت پر سیاسی مفادات کی بات سے زیادہ گھناؤنا کام کوئی اور  نہیں ہوسکتا۔

لبرٹی چوک لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ملک احمد خان نے کہا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہداء کے خاندانوں کا نہیں ملک کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ شہید کی موت نہیں ہوتی، شہید ہمیشہ زندہ رہتا ہے، ہم شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، آپ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کا بیان بڑا واضح ہے کہ افغانستان پر حملے کے لیے پاکستان کی سرزمین استعمال نہیں ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید