ملتان(اے پی پی )کور کمانڈرملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ند یم احمد کی خصوصی ہدایت پر ملتان کورکی جانب سے ضلع راجن پور کے علاقہ بنگلہ اِچھّا اور کوٹ عمر2 میں دو روزہ آرمی فری میڈیکل کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا۔جس میں پاک آرمی کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیموں نے علاقہ مکینوں کو مفت طبی سہو لیات مہیا کیں۔ فری میڈکل کیمپ کے دوران متاثرہ علاقوں کے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی پہنچائی گیئں۔فری میڈیکل کیمپ کے دوران کل3500 مریضوں کو طبی سہولیات کے سا تھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گیئں۔ آرمی فری میڈیکل کیمپ میں مرد اور خوا تین او پی ڈی، گائنی اوپی ڈی، ای سی جی لیب ٹیسٹ، پتھالوجیکل لیبارٹری ،ڈسپنسری، مائنر او پی ڈی ٹیسٹ کی سہو لیات فراہم کی گیئں جبکہ 5 سال سے کم عمر بچوں کی کثیر تعداد کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے۔علاقہ مکینوں نے پاک آرمی کی طرف سے فری میڈیکل کیمپ کے قیام پر خوشی کا اظہار کیا اور امیدظاہر کی کہ پاک فوج کی طرف سے ایسے اقدامات کئے جاتے ر ہیں گے۔