پشاور میں 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پشاور کے کالا منڈی جی ٹی روڈ پر 2 گروپوں میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ فریقین کے درمیان فائرنگ جائیداد کے تنازع پر ہوئی۔
پشاور کے سخی پل پر واقع پولیس چوکی پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے۔