چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان بطور وزیراعظم توشہ خانہ سے کچھ تحائف مفت میں بھی لے گئے تھے۔
پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف دائر ریفرنس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عمران خان نے کچھ تحائف تو پیسے دے کر حاصل کیے لیکن اکثر تحائف ادائیگی کے بغیر ہی اپنے گھر لے گئے۔
عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس میں الزام لگایا گیا کہ توشہ خانہ کے قواعد کے تحت ان تحائف کی زیادہ قیمت ادا کی جانی چاہیے تھی۔
ریفرنس میں الزام لگایا گیا کہ عمران خان نے ان تحائف کو اپنے گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں کیا۔
توشہ خانہ سے متعلق ریفرنس میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 18 اگست کو طلب کر رکھا ہے۔