• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے سلور میڈل جیتنے والے پہلوان انعام بٹ کی اسلامک گیمز میں شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلامک گیمز 9 اگست سے ترکیہ کے شہر کونیا میں شروع ہوں گے۔

انعام بٹ کامن ویلتھ گیمز کے سیمی فائنل میں زخمی ہوگئے تھے جبکہ زخمی ہونے کے باعث فائنل میں شکست کھاگئے تھے۔

تاہم اب کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ اب وہ اسلامک گیمز میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق انعام بٹ کے گھٹنے کی انجری معمولی نہیں ہے، جس کی وجہ سے وہ اسلامک گیمز میں شرکت نہ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

انعام بٹ نے 2018ء میں کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیت تھا لیکن وہ برمنگھم میں اپنے اعزاز کا دفاع نہ کرسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انعام بٹ برمنگھم سے وطن واپس آجائیں گے جبکہ دیگر دستہ میں شامل دیگر پہلوان برمنگھم ہی سے ترکیہ جائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید