• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز، زمبابوے نے افغانستان کو ہرا دیا

انڈر 19 ٹرائی نیشن سیریز میں زمبابوے نے افغانستان کو 19 رنز سے ہرا دیا ہے۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 185 رنز بنائے جواب میں افغان ٹیم 41 اوورز میں 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سہ ملکی سیریز پاکستان، افغانستان اور میزبان زمبابوے کے درمیان کھیلی جارہی ہے۔

زمبابوے کی ٹیم 3 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان کے 2 میچز میں 3 پوائنٹس ہیں جبکہ افغانستان کی نے 3 میچز کے بعد1 پوائنٹ اپنے نام کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید