• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہرہ: الیکشن کمیشن کوئی فیصلہ نہیں د ے سکتا، پرویز خٹک

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے رہنما پرویز خٹک کا  کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن کوئی فیصلہ نہیں دے سکتا، الیکشن کمیشن کو یہ اختیار بھی حاصل نہیں کہ وہ موجودہ حکومت کو رپورٹ بھجوائے۔

نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ عمران خان حق پر ہے کہ الیکشن کمیشن امپورٹڈ حکومت کی بی ٹیم بن چکا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکمران این آر او کی خاطر اداروں کو داؤ پر لگا رہے ہیں، آئین میں تمام اداروں کا کردار موجود ہے، جو ادارہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھے گا وہ عوام کی نظروں میں گر جائے گا۔

پرویز خٹک نے کہا کہ جب تک انتخابات کا اعلان نہیں ہوتا امپورٹڈ حکومت کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، 13 اگست کا جلسہ موجودہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید