• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان: گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

صوبۂ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر بیوی پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق چک 145 میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی پر تیزاب پھینک دیا، خاتون کو تشویش ناک حالت میں شیخ زید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تیزاب سے خاتون کے جسم کا 40 فیصد حصہ جھلس چکا ہے۔

 پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید