• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریان خان اپنے والد شاہ رخ خان کی ڈھال بن گئے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

نامور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریا خان اپنے والد کی ڈھال بن گئے۔ 

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان جب اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ممبئی ایئرپورٹ سے باہر آرہے تھے تو اس وقت انہیں ان کے مداحوں نے گھیر لیا۔ 

ایسے میں جب رش زیادہ ہونے لگا اور اس دوران ایک مداح نے شاہ رخ خان کا ہاتھ پکڑنے کی کوشش تو شاہ رخ اچانک پیچھے ہوگئے جیسے کہ انہیں مداح کا ہاتھ پکڑنا پسند نہیں آیا۔ 

عین اسی وقت شاہ رخ خان کے پیچھے موجود ان کے بیٹے آریان خان فوراً درمیان میں آگئے اور پھر والد اور اپنے چھوٹے بھائی کو بحفاظت گاڑی تک لے گئے۔ 

واضح رہے کہ اپنے پسندیدہ سپر اسٹار کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے مداح بےتاب رہتے ہیں اور ایک ایسے ہی ایک مداح نے شاہ رخ خان کے قریب آنے کی کوشش کی تھی۔ 

اس کے واقعے کے بعد بالی ووڈ اداکار کی سیکیورٹی نے کسی مداح کو ان کے قریب آکر تصویر کھینچوانے کی اجازت نہیں دی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید