روس نے قازقستان سے ایران کا سیٹلائٹ خلاء میں روانہ کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی مشن نے سیٹلائٹ کے مدار میں داخل ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
امریکی انٹیلیجنس کے مطابق روس ایرانی سیٹلائٹ کے ذریعے یوکرین میں فوجی اہداف کی نگرانی کرے گا۔
ایرانی خلائی ایجنسی کے مطابق ایرانی سیٹلائٹ ایران کے کنٹرول میں ہے، اس پر کسی تیسرے ملک کا عمل دخل نہیں ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایرانی سیٹلائٹ سے پہلا ٹیلی میٹری ڈیٹا موصول ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایران کا سیٹلائٹ خیام آج روسی راکٹ کے ذریعے خلاء میں چھوڑا گیا ہے۔