وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے لاہور میں جناح اسپتال کا دورہ کیا ہے۔
اس موقع پر انہوں نے اسپتال میں علاج معاملے کے اقدامات کا معائنہ کیا۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے اس بات کی یقین دہانی بھی کروائی کہ پنجاب میں زیرِ تعمیر نئے 23 سرکاری اسپتالوں کو مقررہ وقت پر مکمل کر لیں گے۔
وزیرصحت پنجاب نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کیا اور 13اگست کے جلسے کےانتظامات کاجائزہ لیا۔
اُنہوں نے کہا کہ 14 اگست کوہم اپنا 75واں جشن آزادی منارہےہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ 17جولائی کوعوام نے عمران خان کے بیانیےکو سپورٹ کیا۔
ڈاکٹریاسمین راشد نے بتایا کہ ابھی جلسے کے لیےمقام کو فائنل نہیں کیا، اس حوالے سے آج شام یاکل تک حتمی فیصلہ کرلیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ 13اگست کو آزادی کا جشن شایان شان اندازمیں منائیں گے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری قیادت کا مطالبہ نئے انتخابات ہیں، آدھےپاکستان پر ہماری حکومت ہے، اس کے باوجود بھی نئےانتخابات کامطالبہ کررہےہیں۔
وزیرصحت پنجاب نے یہ بات واضح کی کہ راناثناءاللّٰہ کےخوف سے جلسے کا مقام تبدیل نہیں کیا۔