• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گل کی 10 محرم کو گرفتاری سیاسی پاگل پن ہے، شیخ رشید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہباز گل کی گرفتاری کے لیے 10 محرم کے دن کا انتخاب سیاسی پاگل پن ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز گل کا بیان نہیں سنا، اس پر فی الحال ردِعمل نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حکمران بےوقت لوگ ہیں، ان کا دماغ خراب ہے، انہیں 10 محرم کے دن کی بھی حیا نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ فیس اور ہے اور کیس اور ہے، اصل بات یہ ہے، کہ ان سے حکومت نہیں چل رہی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک میں کچھ اور ہونے جا رہا ہے، اصل فلم اسی ماہ چلے گی، حکمران بےوقوف ہیں جو ملک میں افراتفری چاہتے ہیں۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ میرے اسلام آباد کے گھر پولیس کی 5 گاڑیاں بھیجی گئیں، پوچھتا ہوں یہ کیوں بھیجی گئیں، وہ اپنی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو اگر کچھ کرنا تھا وہ کل کرلیتے، شہباز گل کی گرفتاری کے لیے آج کے دن کا انتخاب کوئی سیاسی پاگل ہی کر سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید