• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغربی کنارہ: نابلس میں اسرائیلی فوجی کارروائی، کمانڈر سمیت 2 فلسطینی شہید

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی میں فلسطینی کمانڈر سمیت دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں 40 فلسطینی زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چار فلسطینیوں کی حالت تشویشناک ہے، اسرائیلی فوج کے جانی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

شہید ہونے والوں میں الاقصیٰ بریگیڈ کے کمانڈر ابراہیم النابلسی اور ان کے ساتھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید