• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: لاپتہ تینوں بچوں کی لاشیں کھیتوں سے برآمد

ملتان کے علاقے مخدوم رشید سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے تینوں بچوں کی لاشیں مل گئیں۔

پولیس کے مطابق تینوں بچوں کی لاشیں گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی ہیں۔

بچوں میں دو بھائی اور ان کا کزن شامل ہے، جن کی عمریں 9 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے قتل کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید