• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو 18 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

اسلام آباد (اے پی پی)دوسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو 18 نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی ۔پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبشن انڈسٹری (پائی ) فیڈرل کے چیئرمین محمد خورشید برلاس نے اے پی پی کو بتایاکہ پراپرٹی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے فروغ کے لئے پائی کے زیر اہتمام دوسری پاکستان انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو 18 سے 20 نومبرتک پاک چائنا فرینڈ شپ سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہوگی ۔