• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ پنجاب سے ایف پی سی سی آئی کے وفد کی ملاقات

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس (ایف پی سی سی آئی)کے وفد نے ملاقات کی۔ آر سی سی آئی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ وفد میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے گروپ لیڈر و سابق صدر سہیل الطاف سمیت فیڈریشن کے صدر عرفان اقبال شیخ اور دیگر عہدیداران سمیت بزنس کمیونٹی کے نمائندے بھی شامل تھے، سہیل الطاف نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے تجویز پیش کی کہ ایل ڈی اے، ایم ڈے اے، ایف ڈی اے اور آر ڈی اے سمیت تمام ڈیویلپمنٹ اتھارٹیز کے بورڈمیں چیمبرآف کامرس اور تاجر برادری کونمائندگی دی جائے تا کہ ترقیاتی منصوبوں اور کاروباری سرگرمیوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے، وزیراعلیٰ نے تجویز کو نوٹ کیا اور فوری طور پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی تجویز دی گئی کہ پنجاب بھر میں خاص طور پر راولپنڈی میں انڈسٹریل اور اکنامک زونز قائم کیے جائیں تاکہ روزگار کے مواقع پیدا ہوں۔ پنجاب ہائوس راولپنڈی کو آئی ٹی پارک میں تبدیل کرنے کی تجویز کو بھی نوٹ کیا گیا۔