امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے غلط معاہدے کرنے والے معاشی دہشت گردوں کو جیلوں میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔
پشاور میں احتجاجی جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ حکومت کراچی سے چترال تک لوٹ مار میں مصروف ہے، خیبر پختونخوا ضرورت سے زیادہ بجلی پیدا کرتا ہے، یہاں پھر بھی لوڈشیڈنگ ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ جس نے غلط معاہدے کیے ہیں، ان معاشی دہشت گردوں کو جیلوں میں ڈالا جائے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی لڑائی ذاتی ہے، میری لڑائی غریب کی لڑائی ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں ٹارگٹ کلنگ واقعات ہو رہے ہیں، بھتے کی کالز آتی ہیں، وزیر اعلیٰ و کابینہ بھتہ خوروں کا علاج کرنے کی بجائے بھتہ بھیجتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ سوات واقعے کے وقت وزیر اعلیٰ محمود خان بنی گالہ گئے۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم نے کہا تھا کہ ہم آئیں گے تو قیمتیں کم کریں گے، اب ان کی حکومت ہے اور ہر روز قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔