• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کا نئی نسل کو نفرت، تقسیم سے پاک پاکستان دینے کا عزم

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نئی نسل کو نفرت اور تقسیم سے پاک پاکستان دینے کا عزم کیا ہے۔

اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ہمیں نئی نسل کو نفرت اور تقسیم سے پاک پاکستان دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب معاشروں میں نفرت منافرت کے بیج بوئے جاتے ہیں تو معاشرے پھلتے پھولتے نہیں، ایسے معاشرے تحلیل ہو جاتے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ہماری نسل میں امید ختم ہو رہی ہے، ہم نے اس نا امیدی کو ختم کرنا ہے اور اسے امید میں بدلنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں خود احتسابی کی طرف جانا ہوگا، جشن منانے سے قبل یہ سوالات اپنے آپ سے کرنا ہوں گے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ ان 75 سال میں ہم نے آدھا وطن کھو دیا، معاشرے میں روایات کو ختم کیا، آج ہمیں عہد کرنا ہوگا ہمیں پاکستان کے لیے وہ جذبہ اور امید واپس لانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذاتی ایجنڈے اور خواہشات پر وطن عزیز کے رشتے کو ترجیح دیں، اگر مجھے اقتدار نہیں ملتا تو ملک کے ٹکڑے کرنے کی بات کرتا ہوں، اگر مقاصد کی تکمیل نہیں ہوتی تو مایوسی والی باتیں ہوتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید