• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم اور حمزہ کی حاضری معافی درخواست منظور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز میں وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ 

لاہور کی احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز جبکہ شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز پر سماعت کی۔

وکلاء نے دونوں کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی، درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد میں سرکاری امور میں مصروف ہیں،جبکہ حمزہ شہباز بیٹی کی عیادت کے لیے لندن گئے ہیں۔

وکلاء نے بتایا کہ حمزہ شہباز نے11 اگست کو واپس آنا تھا،تاہم ڈاکٹروں نے بیٹی کی طبیعت بہتر ہونے تک وہیں رہنے کا کہا ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر رمضان شوگر ملز میں بریت کی درخواستوں پر وکلاء سے دلائل طلب کرلیے جبکہ آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا۔

عدالت نے دونوں کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور کہا کہ دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 ستمبر کو ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید