• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی الیکشن: عمران خان کے این اے31، 108اور 246 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے کراچی کے حلقہ این اے 246، پشاور کے این اے 31 اور فیصل آباد کے این اے 108 کے ضمنی الیکشن کیلئے سابق وزیراعظم عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے گئے۔

کراچی میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

پی ٹی آئی رہنما شکور شاد نے کورنگ امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کروائے۔

پشاور میں  این اے 31 پر ضمنی انتخابات کیلئے عمران خان کے کاغذات نامزدگی سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی نے جمع کرائے۔

شوکت علی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کورنگ امیدوار بھی ہیں۔

فیصل آباد کے حلقہ این اے 108 سے بھی عمران خان کے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیےگئے۔

اس حلقے سے پی ٹی آئی کے کورنگ امیدوار فرخ حبیب نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کی 9 نشستوں پر خود ضمنی انتخاب لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ 25 ستمبر کو ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ کاغذاتِ نامزدگی 10 اگست سے 13 اگست تک جمع کروائے جا سکتے ہیں، جن کی جانچ پڑتال 17 اگست کو کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ ضمنی انتخاب این اے 22 مردان 3، این اے 24 چارسدہ 2، این اے 31 پشاور 5، این اے 45 کرم 1، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب 2 میں ہو گا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ ضمنی انتخاب کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 237 ملیر 2، این اے 239 کورنگی کراچی 1 اور این اے 246 کراچی جنوبی 1 میں بھی ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید