پنجاب پولیس ن لیگی رہنما اور وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی پرانی رہائشگاہ پر نوٹس وصول کرانے پہنچی۔
سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری پر حملے کے مقدمے میں پولیس نے عطا تارڑ کو پولیس اسٹیشن طلب کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پر دوست مزاری پر حملے کا مقدمہ درج ہوا، نوٹس میں کہا گیا کہ عطا تارڑ مقدمے میں شامل تفتیش ہوں۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی بھاری نفری غلط پتے پر نوٹس وصول کرانے پہنچی، جس کے بعد عطا تارڑ کی سرکاری رہائشگاہ پر ملازم کو نوٹس وصول کرایا گیا۔
نوٹس میں عطا تارڑ کو آج صبح 9 بجے طلب کیا گیا اور مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کے لیے کہا گیا۔
ذرائع کے مطابق پولیس جس رہائش گاہ پر پہلے نوٹس وصول کرانے پہنچی وہ عطا تارڑ نے ن لیگ کی حکومت ختم ہوتے ہی چھوڑ دی تھی۔