• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عطا تارڑ کو بھیجے گئے نوٹس میں والد کا نام غلط لکھ دیا گیا

پولیس کی جانب سے عطا تارڑ کو بھیجے گئے نوٹس میں والد کا نام غلط لکھا گیا ہے، نوٹس میں عطا تارڑ ولد محمد رفیق تارڑ لکھا گیا۔

 واضح رہے کہ سابق صدر پاکستان رفیق تارڑ، عطا تارڑ کے دادا تھے، والد کا نام فاروق تارڑ ہے۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ 16 اپریل کو درج کروایا گیا، پنجاب اسمبلی کے سارجنٹ ایٹ آرمز نے مقدمہ درج کروایا۔

ایف آئی آر کے مطابق دوست محمد مزاری پر مکوں سے حملہ کیا گیا، مہمان گیلری سے لوگ کود کر ایوان میں آئے اور ایم پی ایز کو مارا۔

واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے آج صبح وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا اللّٰہ تارڑ کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔

پولیس کی جانب سے گھر پر مارے گئے چھاپے پر لیگی رہنما عطا اللّٰہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں،آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلے۔

عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جس گھر میں 15سال پہلے رہتا تھا وہاں پولیس بھیج کر کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے، ملک دشمن بیانیے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں۔

قومی خبریں سے مزید