• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولہو، ڈیرہ بگٹی میں سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ کولہو میں تنگا ندی کا سیلابی ریلہ کلی نہال خان میں داخل ہوگیا ہے، شاہیجہ آباد میں مکانات کی چھتیں اور دیواریں گر گئی ہیں۔

لیویز حکام کےمطابق شہر کے وسطی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوا ہے، مقامی مدرسے میں پانی داخل ہونے کے سبب طلباء کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں شہر اور نواحی علاقوں میں بارشوں کے سبب نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں، کوہ سلیمان سے اونچے درجے کا سیلاب مشرقی علاقوں کی جانب بڑھنے لگا ہے۔

لیویز نے بتایا کہ توبہ اچکزئی میں 6 مقامات پر اونچے درجےکا سیلاب گزر رہا ہے، یہاں ایک گاڑی سیلاب میں بہہ گئی تاہم مسافر محفوظ رہے۔

حسار سیلابی ریلے میں ایک شخص بہہ گیا جس کی تلاش جاری ہے، جبکہ توبہ اچکزئی میں گزشتہ شب ریلے میں بہہ جانے والے دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

لیویز حکام نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللّٰہ میں تین دنوں کے دوران سیلابی ریلوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید