لاہور(خبرنگار)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ ریفرنڈم ثابت ہوا ہے ،لاہور کے جلسے سے حکمران اتحاد پر واضح ہوجانا چاہیے کہ اب ان کے پاس قوم کے جلد عام انتخابات کے مطالبے کو پورا کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا ، اگرکسی کو اپنی مقبولیت کا اتنا ہی زعم ہے تو نو حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں عمران خان کے مد مقابل انتخاب لڑ کر دیکھ لے ۔ اپنے بیان میں ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال پر لاکھوں کی تعداد میں عوام نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم پہنچ کرحقیقی آزادی کی جدوجہد کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے،مینار پاکستان ، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے کامیاب ترین جلسوں اور ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ لاہور اب کسی اور کا نہیں بلکہ تحریک انصاف کا قلعہ ہے ۔